کروڑ لعل عیسن کی خبریں 21/10/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) امام حسین نے ظلم و استبداد کے سامنے کلمۂ حق بلند کیا۔ محرم الحرام حضرت امام حسین کے ساتھ عقیدت کا اظہار ہے۔ انتظامیہ کی جانبداری من پسندی اور سیاسی دبائو کے باعث امن پسند شہریوں کو امن کمیٹیوں کے اجلاسوں میں نظر انداز کرنا سراسر زیادتی ہے۔ انجمن تاجران کروڑ اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کروڑ کے اجلاس میں صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، انتظار حسین قریشی ، ملک قیصر عباس ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، میاں عبدالرحمن ، جاوید سلیمی و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے عہدیدار یہاں پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا لیکن افسوس کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ امن پسند شہریوں کو من پسندی اور سیاسی دبائو کے باعث امن کمیٹیوں کے اجلاسوں میں نظر انداز کر رہی ہے۔ حالانکہ نظر اندز کیئے جانے والے افراد کے نام امن کمیٹیوں کی فہرستوں میں شامل اور موجود ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں انتظامیہ کی جانبداری پر بھر پور افسوس کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز امام بارگاہ حسینیہ سے متولی طیب سبطین شاہ کی قیادت میں تعزیہ کا جلوس نکالا گیا۔ جو کہ امام بارگاہ حسینیہ سے ہوتا ہو مین بازار ، تھلہ قریشیاں ، جنوبی بازار سے ہو کر امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے ہمراہ انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، جاوید سلیمی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ایچ او ملک ریاض حسین پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوس کے ساتھ رہے۔ جبکہ ہسپتال کروڑ کی ایمبولینس اور ڈاکٹر عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) پولیس تھانہ کروڑ نے تھانہ کروڑ کی حدود میں مجالس ، جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔ انجمن تاجران اور شہریوں کے تعاون کے بے حد شکرگزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او کروڑ ملک ریاض حسین نے انجمن تاجران کے عہدیداروں صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق زرگر ، انتظار حسین قریشی ، ملک قیصر عباس ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہ تھانہ کروڑ کی حدود کروڑ شہر ، راجن شاہ ، جھرکل ، سگانی نشیب اور دیگر علاقوں میں ایک ڈی ایس پی ، 2 انسپکٹر ، 12 سب انسپکٹر ، 18 اے ایس آئی ، 11 حوالداران ، 180 کانسٹیبل ، رضا کار ، سپیشل پولیس ، ایلیٹ فورس کی 2 گاڑیاں ڈیوٹی سر انجمن دے رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں شہری پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اور کسی بھی نا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) محکمہ ہائی وے اور ٹی ایم اے کی ملی بھگت سے لاکھو روپے خرچ کر کے مین روڈ پر بنایا گیا ڈیوائڈر گزشہ روز ایکسویٹر لگا کر توڑ دیا گیا۔ اور میٹریل بھی اٹھا کر لے گئے۔شہریوں نے لاکھوں روپے کا سرکاری میٹریل چوری کرنے والوں کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیوائڈر سے ون وے کا ماحول بن گیا تھا اور ساتھ ہی پودوں کے لگانے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا تھا۔ لیکن ایک شخص کے اشارے پر سابق صوبائی وزیر نے اپنے ہی ہاتھ سے بنایا ہوا ڈیوائڈر تڑوا دیا۔ تفصیل کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے 2013 میں مین روڈ پر کے درمیان میں ڈیوائڈر دیوار تعمیر کروائی جس پر لاکھوں روپے خرچ کیئے گئے۔ ڈیوائڈر کے درمیان میں خوبصورتی کیلئے پودے اور پھول بھی لگائے گئے۔ جن کو ٹی ایم اے کروڑ اور ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی اپنی ذاتی ٹنکی سے پانی لگاتے رہے۔ ڈیوائڈر اور ئس کے بیچ میں لگے پھول دار پودوں کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گیا تھا لیکن سابق صوبائی وزیر نے ایک شخص کے کہنے پر یو ٹرن لیا اور اپنی ہی جانب سے بنایا گیا ڈیوائڈر چنڈی موڑ تا بصرہ موڑ گزشتہ روز اکیسویٹر سے تڑوا دیا گیا۔ شہریوں نے ڈیوائڈر وال توڑنے اور سامان چوری کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔