امام کعبہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے

Sheikh Khalid Al-Ghamdi

Sheikh Khalid Al-Ghamdi

اسلام آباد (جیوڈیسک) امام کعبہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے، صدر ممنون حسین بھی شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے ، فیصل مسجد میں آج عام گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔

نواز چوک ، نیول ہیڈ کوارٹرز چوک اور ایف سیون ڈبل روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی ، عام شہری خصوصی شٹل کے ذریعے فیصل مسجد جائیں گے ، نمازیوں کے موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔