امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سال رواں کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس

Meeting

Meeting

لاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سال رواں کی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے اراکین عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم کے کارکنان اس کا چہرہ ہوتے ہیں، جس تنظیم کے کارکنان جس قدر مخلص ہونگے اور جس قدر نظریاتی طور پر مضبوط ہونگے اتنی ہی تنظیم موثر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او جب معرض وجود میں آئی، معاشرے میں فسق و فجور تھا، اسلامی اقدار سے لوگ دور ہو چکے تھے۔

آئی ایس او نے اس انداز میں نوجوانوں کی تربیت کی کہ اسلامی اقدار کو معاشرے میں اپنانے کیلئے لوگ فخر محسوس کرنے لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے معاشرے میں اسلامی اقدار کو فروغ دیا۔

اجلاس میں تنظیم کے دستوری مرحلہ کو بڑھاتے ہوئے تین مرکزی عہدیدران کی اراکین عاملہ نے بھاری اکثریت سے منظور دی جس میں انصر مہدی مرکزی جنرل سیکرٹری ،علی کاظمی بطور مرکزی نائب صدر جبکہ یاور عباس بطور مرکزی سیکرٹری تعلیم منتخب ہوئے۔

اجلاس کے آخری روز سالانہ پروگرام اور کابینہ کی منظوری لی جائے گی۔ عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان، اراکین مجلس نظارت کے علاوہ سینئرز کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔