آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی11 ویں قسط مشروط کردی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط گیس کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ، توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل تیز کرنے سے مشروط کر دی جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہائی کروا دی ہے۔

حکومت اورآئی ایم ایف کے مابین 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط کیلیے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت کو اس سال کے جون تک پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری بھی سست روی کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کیلیے 50کروڑڈالر کی 11 ویں قسط رواں ماہ کے آخر تک ملنے کا امکان ہے۔