آئی ایم ایف نے سنگل اسٹیج ٹیکس کی پاکستانی تجویز مسترد کردی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف نے سنگل اسٹیج سیلز ٹیکس متعارف کرانے کی پاکستان کی تجویز مستردکردی۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دبئی میں 2 روز قبل ایف بی آر اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی طرف سے امریکاکی طرزپرسنگل اسٹیج سیلز ٹیکس کانظام متعارف کروانے بارے تجویزکوآئی ایم ایف نے مسترد کر دیا۔

ایف بی آرکی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے وفدکو بتایاکہ سنگل اسٹیج سیلزٹیکس کانظام متعارف کرنے سے غلط ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ اورر یفنڈسمیت اس طرح کے دیگرمسائل ختم ہوجائیں گے اور ویلیوایڈڈموڈ کے بجائے حتمی مرحلے میں سیلز ٹیکس کی وصولی سے ریونیو میں اضافہ ہوگا،پاکستان کے وفد میں شامل سینئر ممبر نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے کہاکہ پاکستان اس وقت معاشی ڈھانچے میں تبدیلی کی پوزیشن میں نہیں۔