تارکین وطن کو پناہ نہ دینے والے انتہا پسندوں کے اتحادی ہیں: اقوام متحدہ

Antonio-Guterres

Antonio-Guterres

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین انتونیو گوتیرس کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو پناہ نہ دینے والے انتہا پسندوں کے اتحادی ہیں۔

سیکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیرس نے کہا کہ شام کی جاری خانہ جنگی سے تینتالیس لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان مہاجرین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ اپنی زندگی محفوظ بنانےکے لیے اپنا وطن چھوڑ کے دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ تارکین وطن کو پناہ کی اجازت نہ دینے والے دراصل داعش اور انتہا پسندی کے بہترین اتحادی ہیں ۔ تارکین وطن کی مخالفت کرنے والے انتہا پسندوں کی بھرتی اور پروپیگنڈے کو پھیلا رہے ہیں۔