وطن عزیز دہشت گردی، مذہبی منافرت کی ذد میں ہے: نعیم کھو کھر

Terrorism

Terrorism

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھوکھر نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مختلف قوموں ،مذاہب ،رنگ و نسل کے لوگ اور ان کا رہن سہن بھی مختلف ہے ہمیں اس کے اختلاف کا احترام کرنا چاہیئے اور رواداری تحریک پاکستان بھر میں شروع ہو چکی ہے۔

اس تحریک کا مقصد ملک میں امن کے پیغام کو پھیلانا ہے عوام اس تحریک میں شامل ہوکر نفرتوں کو ختم کرکے پیار اور بھائی چارے کے ماحول کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہارکرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر نے گزشتہ روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے PWSکے جوائنٹ سیکریٹری رائو مشتاق ،TFBکے جنرل سیکریٹری مختار احمد ،PHOکے چیئر مین ڈاکٹر رشید زمان ،خدمت انسانیت ویلفیئر کی چیئر پرسن صباء خان نے بھی خطاب کیا ،سیمینار سے اپنے خطاب میں نعیم کھو کھر نے مزید کہاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کا آغاز آمریتوں کے دور میں ہوا جس کی وجہ سے آج پاکستان دہشت گردی ،مذہبی منافرت کی زد میں ہے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری وقت کا تقاضہ اور اہم ضرورت ہے ۔نعیم کھو کھر نے عید الاضحی پر ملک بھر میں خصوصاً شہر کراچی میں قیام امن پر سیکورٹی اداروں اور سندھ رینجرز کو خرات تحسین پیش کیا۔