امیونوتھراپی سے گردن اور سر کے کینسر میں غیر معمولی افاقہ

Neck Cancer

Neck Cancer

ہم جانتے ہیں کہ سر اور گردن کے سرطان کا علاج مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس کی آخری صورت میں کیموتھراپی بے اثر ہوجاتی ہے لیکن اب نیوولیومیب سے ایسے مریضوں کے لیے امید کی کرن روشن ہوئی ہے جن کا علاج ناممکن ہوجاتی ہے۔

نیوولیومیب امینوتھراپی پر مبنی ایک دوا ہے جو اب بین الاقوامی فیز تھری ٹرائل کے مرحلے میں ہے اور اس کے نتائج سے مریضوں کی زندگی ایک سال تک بڑھ سکتی ہے۔ روایتی طریقوں کے مقابلے میں اس سے علاج کے بعد مریض مزید ایک سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

برطانوی سائنسدان کے مطابق سر اور گردن کے سرطان کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے اور خوشی ہے کہ اس سے زندگی بڑھ سکتی ہے اور اس کی اسپتالوں میں آزمائش بہت مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔

سر اور گردن کا کینسر بار بار لوٹ کر آسکتا ہے اور آخری اسٹیج کے مریض بمشکل 6 ماہ زندہ رہتے ہیں۔

اس دوا کی آزمائش میں سر اور گردن کے سرطان میں مبتلا ایسے 361 مریضوں کو شامل کیا گیا جن کا کینسر واپس آچکا تھا اور ان کی آزمائش میں دنیا بھر کے 20 ممالک میں کی گئی تھی۔

ان میں سے 240 مریضوں کو نیوولیومیب دی گئی اور 121 کو نارمل کیموتھراپی پر رکھا گیا۔ 12 ماہ کے بعد بھی نیوولیومیب کھانے والے 36 فیصد مریض زندہ رہے اور کیموتھراپی کرانے والے 17 فیصد مریض ایک سال زندہ رہ سکیں۔

اس طرح نیوولیومیب استعمال کرنے والے مریضوں میں موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ کینسر کے علاج میں امینوتھراپی کی ادویات پر بہت تحقیق ہورہی ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔