اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں، صدر مملکت

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اہم پہلوؤں کو نظرانداز کرنے والی قومیں ترقی و استحکام حاصل نہیں کرسکتیں، اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کی سمت درست ہونا ضروری ہے۔

کراچی میں پاک میرین اکیڈمی کی 52ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک کو بحری علوم رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے، کرپشن نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم بھی اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر منصوبوں سے وابستہ ہے، قومی منصوبوں میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام مسترد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں ایک جہاز پر 700 ملازمین ہیں ، اس صورت حال میں پی آئی اے کیسے ترقی کرے گی۔

صدر مملکت فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس احسن طریقے سے فرائض انجام دیں گے۔

پاک میرین اکیڈمی سے 288کیڈٹس پاس آئوٹ ہوئے ہیں۔