عمران فاروق قتل کیس، عبوری چالان مرتب، الطاف حسین قتل کے ملزم قرار

Imran Farooq

Imran Farooq

اسلام آباد (جیوڈیسک) عبوری چالان میں ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کا ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعترافی بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ملزم محسن علی نے اپنے ساتھی کاشف خان اور کامران کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا۔

سازش میں ملزم معظم علی اور خالد شمیم نے سہولت کار کا کردار ادا کیا جبکہ برطانیہ میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین ، محمد انور اور افتخار حسین کے ناموں کو بھی سہولت کاروں میں شامل کیا گیا ہے۔ عبوری چالان میں تین ملزموں کو گرفتار جبکہ الطاف حسین سمیت چار ملزموں کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

عبوری چالان 21 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔