عمران فاروق قتل کیس کی باقاعدہ ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں کراچی واقعہ کی مزاحمت کرتے ہوئے کہا کراچی آپریشن میں کمی نہیں آئے گی مزید تیز ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی روشنی میں وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا اب پاکستان میں باقاعدہ ایف آئی درج ہو گی۔ برطانیہ سے مکمل انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی۔ عمران فاروق ایک پاکستانی شہری تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بین الاقوامی این جی اوز کو قانون میں دائرے میں لانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں سیکڑوں بین الاقوامی این جی اوز کام کر رہی تھی۔ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے پاکستانیوں کو دہشتگردی کا الزام لگا کر واپس بھیجا جا رہا ہے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو اپنے ملک میں تحقیقات کریں۔