عمران فاروق قتل کیس کے ملزم کی میڈیا گفتگو، وزیر داخلہ کا نوٹس

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس ملزم کی عدالت پیشی خالد شمیم نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کر دیئے۔ وزیر داخلہ نے بات چیت کا نوٹس لے لیا۔ ملزم کو عدالت پیش کرنے والے پولیس گارڈ انچارج کو معطل کر دیا گیا۔

چودھری نثار کہتے ہیں کیس کو عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے کوئی کچھ بھی کہتا رہے عمران فاروق قتل کیس میں سچائی اور انصاف کو مقدم رکھا جائے گا . ملزم کی میڈیا کے ساتھ اس قسم کی بات چیت کیس پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قتل پر آج بھی غمزدہ ہیں۔ گرفتار ملزموں کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی سیاسی قائدین پر کیس بنے لیکن ثابت نہیں ہو سکے۔