عمران فاروق قتل کیس ، سکاٹ لینڈ یارڈ کا ایف آئی اے سے معلومات کا تبادلہ

Imran Farooq Murder Case

Imran Farooq Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور متحدہ قومی موومنٹ کی مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اہم پیشرفت۔ برطانوی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے سے شواہد اور معلومات کا تبادلہ کیا ہے ۔ عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کا معاملہ۔

سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ایف آئی اے حکام سے اہم ملاقات ۔ پاکستان میں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیان اور سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ شواہد پر تبادلہ خیال ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک گھنٹے تک ، عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کے اعترافی بیانات کا جائزہ لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام نے سرفراز مرچنٹ کے سکارٹ لینڈ یارڈ کو دیئے گئے بیان پر برطانوی ٹیم سے معلومات حاصل کیں۔