عمران خان کو صرف اور صرف الزام لگانے ہی آتے ہیں، عاطل محمود

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو صرف اور صرف الزام لگانے ہی آتے ہیں، عوام انہیں انتخابات میں بری طرح مستر د کر چکی ہے، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، بعض عناصر کو ملکی ترقی پسند نہیں ہے وہ افرا تفری کے خواہش مندہے ۔ انہوں نے کہا کہ “سی پیک”منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ کر ترقی کی نئی راہیں کھول دے گا ،دھرنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، میاں محمد نواز شریف ملکی ترقی کے خواہش مندہے جو پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشا ں ہے ۔عاطل محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ 2018 میں ہونیوالے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور دھرنے والوں کو سوائے ناکامی کے کچھ نہ ملے گا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)معرو ف سماجی شخصیت مشو خان نے کہا ہے کہ نبی کریم ۖ جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ہیں آپکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل میلاد مصطفی ۖ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر قاری میاں اصغر زمان،عرفان فریدی، محمد رمضان،ڈاکٹر احمد علی و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖکی آمد سے قبل دنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی،آپ ۖ نے تمام انسانوں کو دین اسلام کی روشنی میں منور کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) 11 افراد کا دیہاتی کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش، تشدد۔بتایا گیاہے کہ رکھ ملکہ ہانس کے رہائشی عبدالقیو م کے رقبہ کی محمد اویس اور نصیر دیکھ بھال کررہے تھے کہ اچانک ابوبکر وغیرہ 11 افراد آگئے جنہوں نے اویس اور نصیر کو اغواء کر کے دور لے گئے شور پر اہل علاقہ آئے تو ملزمان نے عبدالقیوم کو تشدد کا نشانہ بناکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔۔