عمران خان کے ایڈوائزر برائے شمالی پنجاب پیر انیس علی شاہ آف جلال پور شریف کی کوٹ سرفراز خان آمد

PTI

PTI

چکوال : تقریب میں تحصیل چکوال ، چوآ سیدن شاہ اور کلر کہار سے لیڈران اور نمائندگان نے شرکت کی جن میں علی ناصر بھٹی ،شیخ وقار علی ،راجہ طارق کالس، پیر جوجی شاہ، فوزیہ بہرام،ملک فدا حسین، ملک شاہد اقبال شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ جلال پور شریف سے کوٹ سرفراز کا تعلق کئی پشتوں سے ہے اور ایک وقت تھا جب چکوال سے خان سرفراز خان مرحوم اور جلال پور شریف کے پیر مہر علی شاہ کی دوستی بامثال تھی اور ان کا گروپ مشترکہ ضلع جہلم پر کئی دیہایوں تک سیاست پر راج کرتا رہا۔

اب پیر انیس صاحب کی پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد انشاء اللہ ضلع جہلم اور چکوال دونوں پر ان کی دعائوں سے پاکستان تحریکِ انصاف دن بدن ترقی کرے گی۔