عمران خان اب اپنے سابقہ سالے کی عبرت ناک شکست پر کس کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔ حافظ طاہر جمیل

Hafiz Tahir Jameel

Hafiz Tahir Jameel

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ بات بات پر دھاندلی کا رونا رونے والے عمران خان اب اپنے سابقہ سالے کی عبرت ناک شکست پر کس کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔

ایک ڈرائیور کے بیٹے نے نامی گرامی یہودی اور سنار گولڈ اسمتھ کے صاحبزادے زک اسمتھ کو شکست سے دوچار کر کے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف ہو یا عمران خان سے جڑاکوئی رشتہ دار ان کی پاکستان سمیت کسی بھی ملک میںکسی بھی سطح کے الیکشن ہو شکست ہی مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیشہ غرور کا سر نیچارکھا ہے’ عمران خان نے چند بڑے جلسے کیا کر لیے اس کی گردن میں سریا آگیا تھااور وہ بھی سٹیل کا مگر اللہ نے چڑیا کے ہاتھوں باز مروا کر عمران خان کو باضابطہ وارننگ دیدی ہے انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی نژاد محمد صادق اسلام کے نام پر الیکشن لڑرہاتھا مگرعمران خان نے ایک یہودی کی انتخابی مہم چلائی جس کے انتخابی منشور پر مبنی پمفلٹ پر اسرائیل کی کھل کر حمایت کی گئی تھی۔

اپنے سابقہ سالے کی انتخابی مہم چلانے سے قبل عمران خان کو یہ ضرور سوچنا چاہیے تھا کہ ان کی اس سیاسی چال سے مسلمانوں کی کتنی دل آزاری ہوئی ہوگی اب جبکہ زک گولڈ اسمتھ بری طرح ہار گئے ہیں تو عمران خان اپنی غلطی پر مسلمانوں سے معافی مانگیں ۔ مزہ تو تب ہے وہ اپنے سابقہ سالے کی ہار پر لندن میں بھی ایک دھرنا دیں۔