ڈی آئی خان: رد الفساد کے مطلوبہ نتائج کے لئے سیکیورٹی اداروں کو پالیسیاں تبدیل کرنی ہونگی

Targeted killings

Targeted killings

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نثار کاظمی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈی آئی خان میں محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں ایک بار پھر پاکستان و اسلام دشمن عناصر محب وطن پاکستانیوں کو اپنی نفرت کا نشان بنا رہے ہیں۔

انہوں نے واقعہ ملوث ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا ہے، سینکڑوں شہدا کے لاشے اٹھائے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، دن دیہاڑے شیعہ ہونے کی بنا پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی سرزمین پر ناسور ہیں، ان کے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔نثار کاظمی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ہو یا رد الفساد مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے سیکیورٹی اداروں کو اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔