عمران خان ثبوت دیں، شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب ہے، ترجمان شریف فیملی

Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif

Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان شریف فیملی نے کہا عمران خان ثبوت دیں کہ شریف خاندان کی کس کمپنی کی مالیت 200 ارب روپے ہے اور ثبوت نہ دینے کی صورت میں یہ عمران کے جھوٹے ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہو گی۔

ترجمان کا کہنا تھا ہم مناظرے کے لیے تیار ہیں عمران خان بھی تیار ہو جائیں اور اگر وہ اتنے ہی سچے ہیں تو حسین نواز کا چیلنج قبول کریں۔

وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ان کی فضول گفتگو کا جواب نہیں دے سکتے۔