عمران خان کسی صورت میں ناکام نہیں ہو سکتا۔ راجہ یاسر سرفراز

Chakwal

Chakwal

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی زندگی کا غلط سیاسی فیصلہ کیا ہے اور اپنے آپ کو بند گلی میں لے آیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ عمران خان جو کہہ رہا ہے وہی سچ ہے اور کسی بھی جنگ میں ہردو صورت فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے اگر عمران خان کامیاب ہو گیا تو قوم کی تقدیر بدل جائے گی اگر ناکام ہو گیا تو تاریخ پھر بھی اسے ایک ایسے شخص کی صورت میں یاد رکھے گی جس نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔