عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان واپس لیں ،کرسی چاہیے تو دو سال انتظار کرے

PML N France

PML N France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا اعلان واپس لیں ،کرسی چہاہیے تو دو سال انتظار کرے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خاں اسلام آباد کو بند کرنے کی جو ریت ڈال رہے ہیں اس کے اثرات کل بہت خطر ناک ہوں گے ۔پہلی بات تو یہ ہے کہ عمران خاں کو حکومت مل نہیں سکتی اگر مل بھی گئی تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی اور دوسری جماعتیں عمران خاں کو ایک قدم بھی آگے بڑھنے نہیں دیں گی ۔انھوں نے کہا کہ عمران جس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں اسی ملک میں سیاسی پناہ حاصل کر لیں ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے عہدیداران نے مذید کہا کہ عمران خاں کو کرسی فوبیا ہو گیا ہے۔

رات کو سونے سے پہلے اپنے آپ کو وزیر اعظم سمجھتا ہے ،لیکن صبع پھر اس کو اطلاح ملتی ہے کہ میاں نواز شریف ہی وزیر اعظم ہیں ۔میاں نواز شریف ملک میں ترقی کے ضامن ہیں ،صہہونی طاقتوں کے پیرو کاروں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔