عمران خان رائیونڈ مارچ میں ناکام خان ہونگے : حاجی قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح اب رائیونڈ مارچ میں عوامی تائید حاصل کرنے میں برُی طرح ناکام ہونگے اور اب عوام ان کو ناکام خان کے نام سے یاد کرے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن این اے 118کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ عمران خان دھرنوں ، جلائو گھیرائو اور انتشار کی سیاست میں اپنے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ذلیل و رسوا کررہے ہیں ، لیکن اب انکی سیاسی دکانداری زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں ہے۔

ان کو مارچ میں بھی ماضی کے دھرنوں کی طرح ناکامی و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جس دلیری و جرات سے اقوام متحدہ میں آزادی کشمیر کا مقدمہ لڑا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔پوری قوم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ان کے اس اقدام پر سلام پیش کرتی ہے۔

حاجی قیصر امین بٹ
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور