عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی عوامی زندگی میں تبدیلی لائے گی۔ عابد جیلانی

PTI District Korangi Natha Khan Goth

PTI District Korangi Natha Khan Goth

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع کورنگی کراچی کے آرگنائزر عابد جیلانی نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ہی عوامی زندگیوں میں تبدیلی لائے گی ملک میں انصاف کے حصول اور عوامی خوشحالی تک تحریک انصاف کی جدو جہد جاری رہے گی ،پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تما م تر دھاندلی کے باوجود علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کی خاطر نتائج کو تسلیم کیا ہے۔

اگر منتخب آراکین نے عوامی خدمت اور ترقی کے سفر میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برتی تو تحریک انصاف کے کارکنان بھر پور احتجاج کے ذریعے عوامی حقوق کا حصول یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عابد جیلانی نے بیرم گلی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ناتھا خان گوٹھ میں پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خالد عمران ،عتیق الرحمن ،شوکت زمان ،صاحبزادہ بشیر ،طارق محمود، نو منتخب کونسلرز خورشید محمد اعوان اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرپی ٹی آئی رہنماء عابد جیلانی نے مسوال ویلفیئر محلہ کمیٹی ،الاعوان ویلفیئر ،اہلیان کعبل و تربیلہ ،انجمن باشندگان بونیئر و مردان چوک اہلیان محمدی ہزارہ چوک کے معززین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء خالد عمران نے کہاکہ نو منتخب آراکین علاقائی سطح پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ،علاقائی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر خدمت کے سفر کا آغاز کریں اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلرخورشید محمد اعوان اور طارق محمود نے علاقہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ عوامی اعتماد پر پورا اُتریں گے ناتھاخان گوٹھ میں عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے اور علاقے کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔