آخر عمران خان چاہتے کیا ہیں

Imran Khan

Imran Khan

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
اَب کسی حد تک یہ بات تو درست ثابت ہوگئی ہے کہ عمران خان مردم شناس نہ صحیح مگر اَب اُمیدہے کہ میڈیاکو تو کم ازکم عمران شناس ضرور ہوجان اچاہئے اور یہ جاننا چاہئے کہ آخر عمران خان چاہتے کیا ہیں..؟؟؟ہمیشہ میڈیا کی زینت بننے والے عمران خان آنے والے دِنوں میں کس رنگ اور روپ میں سامنے آنے والے ہیں…؟؟اَب جس کے لئے عمران خان کیا کیا اور کیسے کیسے پاپڑ بیلیں گے..؟؟اَب عمران خان میڈی اسے اپنی کس قسم کی کوریج چاہئیں گے…؟؟ اور عمران خان میڈیا پر اپنی پبلیسٹی کے لئے کن کن ذرائع سے کتنی رقم خرچ کریں گے۔

بہرحال ..!!منگل 3نومبرکو اپنی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان ، ریحام خان سے متعلق ایک صحافی کے اِس سوال پرکہ”آپ خودمردم شناس ہیں ،آپ کو ذاتی اور سیاسی زندگی میںلوگ دھوکاکیوں دے جاتے ہیں“(راقم الحرف کا خام و قوی خیال یہ ہے کہ اگرچہ یہ سوال اِن کی ذاتی زندگی سے متعلق ایسابھی ذاتی نہیں تھاکہ جس پر عمران خان آگ بگولہ ہوجاتے… جیساکہ وہ ہوگئے مگر چونکہ وہ ریحام خان کو نہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہوئے بھی کچھ قریبی رشتے داروں کی مداخلت و ناراضی کے باعث گھریلو طور پر ہونے والی ناچاکیوں کی وجہ سے اپنے کلیجے پر پتھر رکھ کر ریحام خان کو چھوڑچکے ہیں تو اِس کیفیت سے دوچار عمران خان کا صحافی کے پوچھے گئے۔

اِس سوال پرایساہی ردِعمل آناچاہئے تھامگر پھر بھی عمران خان کو اپناایسابھی سخت رویہ نہیں اپناناچاہئے تھاکہ اِن کی ساری تدبیریں اُلٹی ہوجاتیں جیسی کہ ہوگئیں ہیں)صحافی کے پوچھے گئے اِس سوال پرجواب دیتے ہوئے عمران خان کو اِس طرح بھڑکنانہیں چاہئے تھاجیساکہ عمران خان دوہزارفارن ہائٹ سے بھی زیادہ درجہ حرارت تک کھول گئے اور صحافی کے پوچھے گئے مندرجہ بالاسوال کا جواب دیتے ہوئے اِسے درِس انسانیت سکھانے لگے اور خداجانے تصورہی تصورمیں عمران خان اپنے آپ کو کیا کیا سمجھتے ہوئے جو کچھ کہہ گئے وہ بھی ساری دنیانے میڈیامیں دیکھااور پڑھ لیاہے۔

اگرچہ عمران خان جیسے اُس شخص کے لئے جس نے اپنی ساری زندگی کے حسین ذاتی لمحات کو ہمیشہ میڈیاسے شیئرکیا ہے گزشتہ دِنوں جب صحافی نے اُسی عمران خان سے ایساکیا اور کون ساسوال پوچھ لیا ..؟؟یا ایسی کیا بات کہہ دی ….؟؟کہ عمران خان جیساہمیشہ اپنی زندگی کو کھلی کتاب کی طرح میڈیامیں پیش کرنے والے عمران خان صحافی پر برس پڑے اور اِسے ڈنٹنے ڈپٹنے کے ساتھ ساتھ اِس صحافی سمیت اپنی پریس کانفرنس میں شریک دیگر صحافیوں کو بھی جیسے درسِ اخلاق سِکھانے لگے اور فضول میں بیٹھے بیٹھائے اپنا بلڈپریشر اتنابڑھاگئے کہ جنہیں دیکھ کر ایسالگ رہاتھاکہ اگر اِنھوں نے اِ س مقام پر پہنچ کرخود کو کولڈنہ کیاتو کہیں اِنہیں برین ہمرج نہ ہوجائے… وہ تو اللہ کا بڑاکرم ہواکہ عمران خان نے خود کو اِس جذباتی اور غصے والی کیفیت سے جلد نکال لیااور خود کو سنبھال لیا۔

Imran Khan And Reham Khan

Imran Khan And Reham Khan

ورنہ راقم الحرف کو یہی خدشتہ کھائے جارہاتھاکہ کہیں عمران خان اپنے ہی غصے کے ہاتھوں خود ہی اپنانقصان نہ کربیٹھیں اور یوں میرے مُلک کی ایک طرف بہت بڑی تعداد میں نوجوان نسل اپنے انقلابی لیڈراور دوسری جانب عمران خان سے شادی کی خواہشمندہزاروں کنواریوں میں سے کوئی ایک اِن کی تیسری شریک حیات بننے سے محروم نہ ہوجائے…یوں اِن سب کی دُعاو ¿ں سے عمران خان فوراََ سنبھلے اور نارمل حالت میں آگئے اور پھر اُنہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے خندہ پیشانی سے جوابات دیئے تو پھر پریس کانفرنس اختتام پذیرہوئی۔

آج عمران خان سے پوچھے گئے صحافی کے اِس سوال پر” آپ خودمردم شناس ہیں ،آپ کو ذاتی اور سیاسی زندگی میںلوگ دھوکاکیوں دے جاتے ہیں؟؟“عمران خان کے جواب سے سب کو یہ اندازہ ہوجاناچاہئے کہ عمران خان خود کتنے مردم شناس ہیں مگر جس طرح عمران خان نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے ڈانٹااور ڈپٹا اَب اِس سے میڈیاکو عمران خان شناس ہر حال میں ہوجاناچاہئے کہ عمران خان کو کس موقعے پر کس طرح اور کن زاویوں سے ڈیل کیاجائے تاکہ کسی بھی موقعے پر عمران خان کے غصے اور ڈانٹ ڈپٹ سے بچاجاسکے۔

اَب آخر میں ،میں چلتے چلتے عمران خان کے لئے ایک دُعاکرتے ہوئے میڈیاکو بھی اپنا ایک ایسا مشورہ دیناچاہوں گا اگر میڈیانے اِس پر من و عن عمل کرلیا تو میڈیااپنی اہمیت برقراررکھ سکے گا ورنہ ہمیشہ عمران خان کے غصے کی زد ہی میں رہے گا ہاں تو میری عمران خان کے لئے یہ دُعاضرورہے کہ ” اللہ کرے کہ عمران خان جلد تیسری شادی کریں اوراپنا گھر پھر بسانے کی کوشش کریں اور اگر پھر چندماہ بعد کوئی ایساموڑآئے جیساکہ عمران و ریحام کے درمیان آیاہے تو اِس موقعے کے لئے میرامیڈیاکو یہ مشورہ ہے کہ میڈیاعمران خان کی تیسری شادی کی ایک جھلک کی بھی ہرگزہرگزکوریج نہ کرے اور جب تیسری شادی کا بندھن بھی کسی وجہ سے ٹوٹ جائے تو اِس کی بھی خبریں میڈیاکی زینت نہ بنائی جائیں ہاں البتہ …!! جب عمران خان اپنی چوتھی شادی رچائیں تو پھر اُس وقت تیسری شادی کے ہونے اوراِسے ٹوٹنے کے چرچے کئے جائیں تو تب عمران خان کو لگ پتاجائے گاکہ میڈیاکو ڈانٹنے اور اِسے چھاڑنے کے کیسے نتائج ہوتے ہیں..؟؟

بہرکیف ..!! عمران خان جیسے ایک سُلجھے ہوئے اور میڈیاکی ایک ایک رگ سے واقف رہنے والے شخص کا ایک صحافی کے ایک بے ضرر اور چھوٹے سے اِس سوال کہ ”آپ خودمردم شناس ہیں ،آپ کو ذاتی اور سیاسی زندگی میںلوگ دھوکاکیوں دے جاتے ہیں“تپ جاناکچھ زیب نہیں دیتاہے کہ عمران خان کو اِس موقع پر وہ صحافی کو ڈانٹنے ڈپٹنے کے بجائے اِس کے پوچھے گئے سوال کا جواب نو کمنٹس “ کہہ کربھی تو دے سکتے تھے مگر پچھلے دِنوں عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے ساتھ جیسارویہ اپنایااور اِسے جیسے ذلیل کیا اَب اِس کا خمیازہ بھی اِنہیں اوراِن کی جماعت ہی بھگتناپڑے گا۔(ختم شد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com