عمران خان کا نام پاناما لیکس میں نہیں پرویز رشید لیکس میں آیا ہے

Asad Umar

Asad Umar

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کراچی کے علاقے شانتی نگر اور سندھی مسلم سوسائٹی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے لگائے گئے تحریک انصاف کے کیمپس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لندن میں گھر خریدا وہیں بیچا اور پیسے لیکر ملک واپس آئے ۔ انکا کہنا تھا کہ پرویز رشید بہت بڑے درباری ہیں وزیر اعظم سے کہیں کہ اپنے بیرون ملک بنائے ہوئے اثاثوں میں سے ایک دو کمرے انہیں بھی دے دیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زریعے سیاست دانوں نے اپنے وسائل بنائے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کئے۔ اپنے مسائل حل کے لئے شہر قائد کے عوام کو قومی سیاست میں شامل ہو نا ہو گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کی تنظیمی کمزوریاں ہیں لیکن اب انکی پارٹی شہر میں متحرک ہو رہی ہے۔