عمران خان کے بھانجے ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے قصوروار قرار

Abdullah

Abdullah

لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجوں کی ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کی انکوائری مکمل کرلی جس میں عبداللہ اور اعظم کو جھگڑے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

مطابق ایس پی ہیڈکوارٹرعمر سعید نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجوں پر تشدد کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی جس میں عمران خان کے بھانجے عبداللہ اور اعظم کو جھگڑے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان کے بھانجوں عبدالله اوراعظم کاسیٹ بیلٹ نہ لگانے پروارڈن سےجھگڑاہوا جس کے بعد عبداللہ نے ٹریفک وارڈن شکیل پر پہلے ہاتھ اٹھایا اور پھر یونیفارم پھاڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارڈن شکیل کوعبدالله اوراعظم نےدھمکیاں بھی دیں اور معاملہ بگڑنے پر ایس پی سیکیورٹی کی کال پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی جس کے بعد مقدمہ درج کرایا گیا جب کہ چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈن شکیل کو رپورٹ سے قبل ہی معطل کردیا تھا۔