عمران خان کی طرف سے کسی بھی نئی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط بنے گی۔ محمد عمران

 Mohammad Imran Venus

Mohammad Imran Venus

فیصل آباد( سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور حلقہ پی پی 62 کے ٹکٹ ہولڈر محمد عمران وینس نے راجہ ریاض احمد کی پارٹی میں شمولیت کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک عمران خان کی طرف سے کسی بھی نئی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط بنے گی۔

میری ضلعی قائدین سے درخواست ہے کہ وہ میزبان ہیں لہذا بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر نئی شمولیت کا گرم جوشی سے استقبال کریں۔