عمران خان کا 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب ساری جماعتی کہتی ہیں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے رہنے کا کیا جواز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا 93 ہزار جعلی ووٹوں کو پکڑنے کیلئے سو دو سال لگے ہیں اور مزید حلقے کھولے گئے تو اکثریت جعلی ووٹوں کی نکلے گی۔ انتخابی دھاندلی میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بھی ملوث تھے۔

عمران خان نے این اے 122 سے پھر نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا بھاگنے والا نہیں ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ کہتے ہیں صوبائی ارکان مستعفی نہ ہوئے تو چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن سے سامنے دھرنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ نظام مجرموں کی حفاظت کرتا ہے ۔ جہانگیر ترین نے انصاف لینے کے لیے 2 کروڑ روپے خرچ کیے ۔ غریب آدمی اس نظام میں انصاف نہیں لے سکتا۔

تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کیلئے این اے 122 لاہور سے علیم خان، این اے 154 لودھراں سے جہانگیر ترین اور پی پی 147 سے شعیب صدیقی کے ناموں کا اعلان کر دیا۔