عمران خاں ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ میاں شاہد حمید

Mian Shahid Hameed

Mian Shahid Hameed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پی ٹی آئی ویلنسیا سپین کے رہنما میاں شاہد حمید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی نظریں صرف عمران خاں پر لگی ہوئی ہیں۔

عمران خاں ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔اب ان حکمرانوں کو کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں مل سکے گی۔

انھوں نے کہا کہ دھرنوں سے خوف سے حکمران عوام کے کاموں کی طرف توجہ دیں گے ۔وگرنہ حکمران ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار لگا دیتے ۔میاں شاہد حمید نے مذید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اب صرف عمران خاں کو ہی کامیاب کریں گے۔ کیوں کہ عمران واحد لیڈر ہے جس کو صرف عوام کی فکر ہے۔