عمران خان نے پارٹی کے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کر دیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارٹی اجلاس کے بعد عمران خان نے پریس کانفرنس میں پارٹی عہدے ختم کرنے اور نئے عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا چودھری محمد سرور کو پنجاب، ڈاکٹر عارف علوی کو سندھ، اظہر فاروق کو اسلام آباد کا آرگنائرز بنایا ہے۔ عمران خان نے کہا جسٹس(ر ) وجہیہ الدین کی رپورٹ کے بعد اب بہتر الیکشن کرائیں گے۔

تسنیم نورانی سے پارٹی الیکشن کا ٹائم فریم مانگا ہے ہمارے الیکشن سے پہلے جنرل الیکشن ہو سکتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا پاکستان میں میوزیکل چیئر چل رہی ہے کوئی دین، کوئی پٹھان، کوئی بلوچ کے لیے سیاست کر رہا ہے۔

آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کرپ یسہ نکالنے والے اب اکٹھے ہو گئے۔