عمران خان قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ خالد جٹ

Khalid Jutt

Khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے عوام پر رحم کریں اور جو وعدے اور دعوے کے پی کے کی عوام کے ساتھ کئے ہیں ان کو پورا کریں۔ نیا پاکستان بنانیوالے پہلے نیا صوبہ تو بنا کر دکھائیں’عوام کو دھوکہ دینے والے اگلی بار صوبے کی نمائندگی سے بھی محروم ہو جائیں گے۔

خالد جٹ نے کہا کہ سونامی خان پنجاب پولیس کیخلاف بولتے نہیں تھکتے’ اب خود کے وزیر کے پی کے پولیس کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا؟۔

پانامہ لیکس پر واویلا کر کے اپنی ناکامی چھپائی جا رہی ہے لیکن عوام اب سونامی خان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی کی اگر یہی پوزیشن رہی آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخواہ سے نام ونشان مٹ جائے گا۔