عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کر دیا

Shaukat Khanum Hospital

Shaukat Khanum Hospital

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں شوکت خانم ہسپتال ایک معجزہ ہے اور یہاں ہر خاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔

پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے لوگوں کی تکلیف اور مایوسی دیکھ کر ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کو امید ہے کہ شوکت خانم ہسپتال میں ہر خاص و عام کا علاج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے ہسپتال میں زیر علاج فاخر نے ہسپتال کا افتتاح کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

جبکہ دوسری جانب ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے باہر پشاور کے ناظمین اور کونسلرز نے اختیارات ، دفاتر اور فنڈز سے محرومی پر احتجاج کیا۔

تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش پر تلخ کلامی بھی ہوئی، عمران خان کے پہنچنے پر پولیس نے مظاہرین کو ہسپتال کے دروازے سے ہٹا دیا اور کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔