عمران خان نے پٹیشن دائر کی اب عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کریں: پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی طرف سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد وفاقی حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔ پرویزرشید کا کہنا ہے عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اب عدالت پر اعتماد بھی کریں اور فیصلے کا انتظار بھی کریں ۔ پرویز رشید کا کہنا ہے حکومت پی ٹی آئی کی پٹیشن دیکھے گی اور وکیل کے ذریعے جواب دے گی عمران خان ٹی او ارز بنتے دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کو معلوم ہے ٹی او ارز بنے گا تو سب کا احتساب ہو گا ، عمران خان صرف نواز شریف کو پھنسانا چاہتے ہیں۔