عمران خان کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد۔ مسلمان اسلام سے محبت کی بیٹری کو مکہ اور مدینہ میں چارج کرتا ہے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے چیئرمین عمران خان کو عمرے کی ادائگی اور روضہ رسولۖ پر حاضری کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دین اسلام سے محبت کو بیتری چارج کرا کے واپس آئے ہیں کرپشن اور چور بازاری کے خلاف کے خلاف جہاد میں یہ ان کے کام آئے گی۔

انہوں نے سعودی عرب کے دوستوں خاص طور پر علی ذوالقرنین خان۔جہانزیب منہاس ،سیف اللہ قصوری۔احمد بشیر،فرخ رشید،ریاض بھڈانی، عدنان فاروقی ،زاہد اور اپنی پرانی ٹیم انصافین کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے چیئرمین کے اس دورے میں ان کی پذیرائی کی۔

انجینئر افتخار چودھری نے کہا عمران خان پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں جو اسلام اور دو قومی نظریے پر صدق دل سے یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے چیئرمین کے معاون معاون خصوصی عون چودھری کو بھی عمرے کی مبارک باد دی