عمران خان کو وزیراعظم بننے کی فکر ہے، عوام کی عدالت میں کامیاب کر دکھائیں گے، ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ عدلیہ کو الیکشن مشینری کی خرابی کی ذمہ داری ان پر نہیں ڈالنی چاہئے تھی، وہ سپریم کورٹ میں جانے کے بجائے اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں رکھیں گے۔

لاہور کے علاقے یو سی 120 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی نہیں بلکہ وزیر اعظم بننے کی فکر ہے۔

اسی وجہ سے وہ ن لیگ پر من گھڑت الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیت کر عمران خان کو بتا دوں گا کہ عوام ن لیگ کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو الیکشن مشینری کی خرابی کی ذمہ داری ان پر نہیں ڈالنی چاہئے تھی ، رپورٹ میں کہیں بھی دھاندلی کا ذکر نہیں کیا گیا۔