عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب کی ایم کیو ایم قرار دیدیا

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تٖحفظات کا اظہار تو کیا ہی حکمرانوں پر بھی خوب برسے۔

کہتے ہیں ن لیگ پنجاب کی ایم کیو ایم ہے پولیس کے ذریعے مخالفین کو ڈرایا جاتا ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی باری آنے والی ہے الیکشن شفاف ہوں تو ن لیگ کبھی جیت ہی نہیں سکتی۔

بلدیاتی الیکشن میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باری پر ہی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی کارکردگی پہلے نمبر پر ہے۔ زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔