عمران خان کی ریحام خان سے علحیدگی۔اوورسیز پاکستانیوں کا سخت ناپسندیدگی کا اظہار

Imran Khan and Ryham Khan

Imran Khan and Ryham Khan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) عمران خان کی ریحام خاں سے علحید گی۔اوورسیز پاکستانیوں نے سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔جو لیڈر اپنے گھر کو نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کس طرح چلانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔تفصیل کے مطابق عمران خاں کی ریحام خاں سے علحید گی کی خبر یورپ بھر میں جنگل کی آگ کی طر ح پھیل گئی۔

اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خاں اور ریحام خاں کے درمیان ازدواجی زندگی کے خاتمے پر سخت نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جو لیڈر اپنے گھر کو نہیں سنبھال سکتا وہ ملک کس طرح چلانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خاں میں کوئی سیاسی شعور نہیں ہے اور وہ مدتوں تک سیاست کی الف ب سے واقفیت حاصل کرنے سے قاصر رہیں گے۔