عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بیمار ہو کر اسپتال داخل ہو گئے۔

عمران خان کو فوڈ پوائزنگ کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر وہ واپس گھر منتقل ہو گئے۔

ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت بہتر ہے اور وہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ چترال کا دورہ کریں گے۔