عمران خان دھرنوں کے ذریعے قوم کی مشکلات اور مسائل بڑھانا چاہتا ہے۔ رانا مبشر اقبال

Rana Mubashir Iqbal

Rana Mubashir Iqbal

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان)سجاد علی شاکر نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی پاکستان کو بند کرنے کے ناپاک منصوبے سے ملک دشمن سے زیادہ کوئی اورخوش نہیں ہو سکتا۔

کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان کے اندر سے ہی سازشیں کی جا رہی ہیںاور پاکستان کی ترقی کو روکنے کے ناپاک منصوبے بن چکے ہیں ۔ اسلام آباد ، پاکستان اور سی پیک کو بند کرنے کی سازش کرنے والے دراصل مشرقی سرحد پار بیٹھے پاکستان کے ازلی دشمن کے خوابوں کی تکمیل کر رہے ہیں اور اس سے بڑا ظلم و زیادتی پاکستان اور اس کے 20 کروڑ عوام کے ساتھ ہو نہیں سکتی۔

انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان اسلام آباد بند کرا کے پاکستان کے عوام کا معاشی قتل عام چاہتے ہیں لیکن قوم ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی اور پوری قوم ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ عمران خان دھرنوں کے ذریعے قوم کی مشکلات اور مسائل بڑھانا چاہتا ہے۔

قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے یا پھر ان عناصر کا ساتھ دے کر ملک کی تباہی چاہتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ایسے عناصر کا راستہ روکے۔ قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے یا پھر دھرنوں کے ذریعے سی پیک جیسے منصوبے بند کراکے پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔

سجاد علی شاکر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480