عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Imran Khan and Tahir ul Qadri

Imran Khan and Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری سمیت 28 افراد کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

اسلام آباد میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ایمپلی فائر ایکٹ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، نامزد ملزمان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سمیت 28 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ڈی جے بٹ کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ 5 اپریل کو ملزم کی حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور اگر آئندہ سماعت پر ملزم پیش نہ ہوا تو اس کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔