عمران خان کی تلہ گنگ میں اتحادی جماعت پیپلزپارٹی پر لفظی گولہ باری

Imran Khan Talagang Jalsa

Imran Khan Talagang Jalsa

تحریر : ممتاز حیدر
رکن پنجاب اسمبلی قاضی ظہور انور کی وفات کے بعد حلقہ پی پی 23 میں ضمنی الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے۔مسلم لیگ(ن) نے ملک شہر یار اعوان کو ٹکٹ دیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل(ر) سلطان سرخرو کوٹکٹ دیا ہے،مسلم لیگ(ق)،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کی حمایت کی ہے۔اپوزیشن جہاں اکٹھی ہوئی وہیں مسلم لیگ(ن) میں ناراض اراکین پارلیمنٹ بھی ایک ہو گئے،پارٹی قیادت کے حکم پر سردار ممتاز ٹمن اور ذولفقار دلہہ نے ملک سلیم اقبال اور شہر یار اعوان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے دو گروپ بن چکے تھے جس کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کو نقصان پہنچا تھا اسوقت سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس بھی ن لیگ کے مخالف تھے لیکن اب وہ بھی شیر کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔تحریک انصاف نے پی پی23میں اپنی پاور شوکی ہے اور ترحدہ کے مقام پر جلسہ کیا ہے جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے۔ کرپشن کا مقابلہ کیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ملک کا مستقبل بچانے کے لیے قوم کو کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہو گا۔ ملک بدلنے والا ہے۔

آصف زرداری کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ بھی سرے محل کے معاملے پر کسی قطری کو لے آئیں، شرجیل میمن نے 5 ارب روپے کی کرپشن کی اور وہ ایسے واپس آئے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آئے ہوں، ڈاکٹر عاصم نے 460 ارب روپے کی کرپشن کی لیکن انہیں کھلا چھوڑ دیا گیا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ، قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار ہے۔ امت مسلمہ میں اختلافات ختم کرانا اور پوری امت کو قریب لانا پاکستان کی اہم ذمہ داری ہے۔ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ ملک بدلنے والا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترحدہ ختم نبوت چوک جلسہ گاہ پہنچنے پر امیدوار پی پی23کرنل (ر) سلطان سرخرو نے انہیں روایتی پگڑی پہنائی،اس موقع پر سردار شہزاد خان ٹمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ضمنی الیکشن کی مہم میں سردار شہزاد خان ٹمن سب سے زیادہ متحرک نظر آتے ہیں ،کرنل سلطان سرخرو کے ساتھ ڈور ٹو ڈور مہم میںان کے ساتھ ہوتے ہیں ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اگلے عام انتخابا ت میں تحریک انصاف کو سردار شہزاد ٹمن کو ٹکٹ دینا چاہئے،شہزاد ٹمن کرنل سرخرو کی مہم کے ساتھ اپنی مہم بھی چلا رہے ہیں اور پی پی23میں خود کو متعار ف کروا رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے جلسہ میں عمران خان کو جو پگڑی پہنائی گئی وہ بھی شہزاد خان ٹمن نے اپنے سر سے اتار کر دی تھی۔تلہ گنگ جلسہ سے خطاب کرتے ھوئے عمران خان نے پی پی تئیس پر اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو بھی رگڑا لگا دیا آصف زرداری ، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کو آڑے ھاتھوں لیا سٹیج اور جلسہ گاہ میں موجود جیالے حیران و پریشان رہ گئے۔تحریک انصاف کے جلسہ کی لائیو کوریج وائس آف تلہ گنگ نے واٹس ایپ گروپ اور فیس بک کے آفیشیل پیج پر دی ہے۔تلہ گنگ کے مقامی میڈیا میں سے کسی اخبار،نیو زز ویب سائیٹ نے اس طرح کوریج نہیں کی۔وائس آف تلہ گنگ کی ٹیم کو بہترین کوریج پر چیف ایڈیٹر مبشر حسن شاہ،ایڈیٹر ابرارکلیم،حافظ طارق جاوید،ملک فیصل رمضان،ملک شعیب اعوان سمیت تمام ٹیم کو مبارکباد،تحریک انصاف کے جلسہ میں اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی۔مسلم لیگ(ق) کے رہنما حافظ عمار یاسر سٹیج پر عمران خان کے ہمراہ بیٹھے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر حمید اللہ ملک بھی سٹیج پر تھے۔عمران خان سوا چار بجے سٹیج پر پہنچے منصور حیات ٹمن،کرنل سلطان سرخرو،یاسر پاتوالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔شدید گرمی کے لئے شرکاء کے لئے پانی کا انتظام بھی کیا گیا تھا،میڈیا کے لئے الگ سٹیج بنایا گیا تھا جبکہ سیکورٹی کے باعث انہیں خصوصی پاس جاری کئے گئے تھے۔

عمران خان کے خطاب سے قبل مقامی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہیٰ کی جلسہ میں آمد کی خبریں تھیں لیکن وہ نہیں آئے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی ترحدہ جلسہ میں نہ آ سکے۔یونین کونسل کوٹگلہ سے مسلم لیگ(ق) کے ضلعی صدر ملک اسد کوٹگلہ بڑا قافلہ لے کر جلسہ گاہ پہنچے۔ جلسے کے مقام پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے تھے۔شرکاء کی جامہ تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت دی گئی۔پنڈال کو خیر مقدمی بینروں سے سجایا گیا تھا۔ ترحدہ کے مقام پر ایک محتاط اندازے کے مطابق30سے40 ہزار لوگوں نے جلسہ عام میں شرکت کی۔ سٹیج پر سردار منصور ٹمن، کرنل سلطان سرخرو ،سردار شہزاد خان ٹمن،یاسر پاتوالی، راجہ یاسر سرفراز، چوہدری محمد علی، علی ناصر بھٹی، فوزیہ بہرام اوردیگربھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے دعویٰ کے مطابق پچاس ہزار سے زائد لوگوں نے جلسہ عام میں شرکت کی۔ جبکہ سپیشل برانچ اور خفیہ ایجنسیوں کے مطابق 15سے20ہزار لوگ جلسے میں موجو د تھے۔سردار منصور حیات ٹمن80گاڑیوں اور ایک سو سے زائد موٹر سائیکلوں کا قافلہ لے کر جلسہ گاہ پہنچے۔تلہ گنگ جلسہ سے خطاب کرتے ھوئے عمران خان نے پی پی تئیس پر اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو بھی رگڑا لگا دیا آصف زرداری ، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کو آڑے ھاتھوں لیا سٹیج اور جلسہ گاہ میں موجود جیالے حیران و پریشان رہ گئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے۔

Imran Khan Talagang Jalsa

Imran Khan Talagang Jalsa

کرپشن کا مطلب عوام کا پیسہ چوری کرنا ہے ، اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے، آج قوم سمجھ بیٹھی ہے کہ قوم کا مسئلہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، حکمرانوں کے پیسے ، جائیدادیں اور اولادیں سب کچھ باہر ہے ، جس کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں وہ ملک کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔ شریف خاندان سے بیرون ملک پڑے ہوئے پیسے کا حساب مانگا گیا تو وہ قطری کو پکڑ کر لے آئے۔ آصف زرداری سے پوچھتے ہیں کہ سرے محل کے لیے پیسا کہاں سے آیا؟ میں تو کہتا ہوں کہ آصف زرداری صاحب آپ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لو۔پیپلز پارٹی میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کرپشن نہیں چاہتے شرجیل میمن نے5ارب کی کرپشن کی اور جب وہ ملک میں آیا تو اسے ہار ڈالے گئے، وہ ایسے واپس آیا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے 460 ارب روپے کی کرپشن کی جبکہ خیبر پختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ صرف 113 ارب روپے ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے ملک کا اتنا پیسہ ڈکار لیا لیکن اسے کھلا چھوڑ دیا گیا۔ سعودی عرب ، ایران کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو سازش کے تحت تقسیم کیا جارہا ہے اور انہیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑایا جا رہا ہے۔ جن طاقتوں نے ایران عراق اور کویت اور عراق کو لڑایا وہی طاقتیں ایران اور سعودی عرب کو لڑانا چاہتی ہیں۔ ایران ہمارا ہمسایہ ، سعودی عرب ہمارا بھائی ہے اس لیے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کو قریب لے کر آئیں۔ 21 سال سے ملک کو بدلنے کی جدو جہد کی ہے ، قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ ملک بدلنے والا ہے۔ تحریک انصاف پورے ملک تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کئی جگہ تبدیلی لاچکے ہیں ، خیبر پختونخوا میں جزا اور سزا کا قانون آیا ہے اور وہی قانون پورے پاکستان میں لائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا اور اس میں سے سیاسی مداخلت ختم کی ، خیبر پختونخو امیں ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا۔ پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا لیکن سندھ میں آئی جی کو صرف اس وجہ سے ہٹا دیا گیا کیونکہ وہ غلط کام نہیں کر رہا تھا اور اس نے میرٹ پر بھرتیاں کیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کرپٹ نہیں بلکہ کرپشن کا مقابلہ کر رہا ہے۔ مودی کا بیرون ملک کوئی بزنس نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب جس کا سب کچھ بیرون ملک ہو وہ پاکستان کیساتھ وفادار نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کا سرمایہ بیرون ملک ہے لیکن وہ دوسروں کو ملک میں سرمایہ کاری کا کہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے۔ اکیس سال قبل صرف میانوالی کی ایک سیٹ سے جدوجہد کرنے والی تحریک انصاف پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ باقی ساری جماعتیں سکڑ کر صوبوں تک محدود ہو گئی ہیں۔ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے مسئلے حل کرے گی۔ اپنی جدوجہد سے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال کے ترجمان ملک قاسم اعوان نے تحریک انصاف کے جلسہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 18اپریل کو پولنگ پی پی23میں ہو گی۔اٹک،میانوالی اور خوشاب کے لوگ ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔آج کا جلسہ پی پی 23کا نہیں بلکہ پنڈی ڈویژن کا تھا،تحریک انصاف کے جلسے سے انہوں نے اپنے امیدوار کی آج ہی شکست تسلیم کر لی، ملک قاسم اعوان نے کہا کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو اقتدار کی ہوس ہے یہ لوگ صرف اپنے زاتی مفاد کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں خیبرپختونخواہ میں چار سالوں میں لاتعداد کرپشن کے کیسز سامنے آئے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا پنجاب میں میٹرو بس اور موٹروے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اب خیبرپختونخواہ میں موٹروے اور میٹرو کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد کی خاطر کام کیا ہے.

اٹھارہ اپریل کو پی ٹی آئی کے امیدورا کی شکست سے واضح ہو جائے گا کے مسلم لیگ ن پاکستان اور تلہ گنگ کی مقبول جماعت ہے اور 2018 کے قومی الیکشن میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرے گی آج کا جلسہ بھرنے کے لیئے چھ اضلاع سے ق لیگ اور اپوزیشن جماعتوں کے لوگوں کو اکھٹا کیا گیا مقامی لوگ جلسے میں نہ ہونے کے برابر تھے۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ عمران خان جتنے الزام لگائیں جتنا روئیں الیکشن 2018ء میں عوام کو جواب دینا ہو گا۔ عمران خان صاحب آپ کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی ترقی ہے، عمران خان ملک کا قوم کا سب سے بڑا مسئلہ آپ ہیں۔ عمران خان نے ہر ادارے پر الزامات اور تضحیک کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ خیبر پی کے میں ڈیڑھ سال سے احتساب کمشن کو تالہ لگا ہوا ہے، آپ سے جواب مانگیں تو آپ اداروں کو گالی دینا شروع کر دیتے ہیں۔ عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے، عمران اپنی نااہلی، کرپشن اور جھوٹ چھپانے کیلئے رونا شروع کر دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی سربراہ کے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پی کے کی عوام سے جھوٹ بولا، عمران نے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران نفسیاتی مریض ہیں، انکے ہسپتال میں عالمی دہشت گردوں کا علاج کیاگیا۔ عمران قوم کو بتائیں بھارت مودی سے چندہ لینے گئے تھے؟ پیپلز پارٹی کی دشمنی میں عمران نیازی اور نوازشریف ایک ہیں۔عمران نیازی کے والد اکرام نیازی کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کیا تھا اور عمران نیازی کو اسی بات کا غصہ ہے۔

Mumtaz Haider-Logo

Mumtaz Haider-Logo

تحریر : ممتاز حیدر