عمران خان آج لاہوریوں کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) رائیونڈ مارچ سے پہلے وارم اپ کیلئے عمران خان آج لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گے اور شہر کا طوفانی دورہ کریں گے۔

اس دوران لوگوں سے ملاقات بھی ہو گی اور رائیونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی۔

رائیونڈ مارچ سے پہلے عمران خان آج لاہور کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کریں گے اور عوام کو مارچ میں شرکت کی براہ راست دعوت دیں گے۔

عمران خان ہور میں گیارہ استقبالیہ کیمپوں کا وزٹ بھی کریں گے۔ عوام کو دعوت دینے کا سلسلہ سبزی منڈی بادامی باغ سے شام چار بجے شروع ہو گا۔

ساڑھے چار بجے بھاٹی گیٹ اور پانچ بجے ناصر باغ پہنچیں گے۔ کپتان کا ساڑھے پانچ بجے بابو صابو اور چھ بجے اچھرہ میں خطاب ہو گا جہاں وہ کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔

عمران خان ساڑھے چھ بجے گھاس منڈی اور جی ٹی روڑ سے ہوتے ہوئے سات بجے مغلپورہ پہنچیں گے۔ اس کے بعد سات بجے غازی روڑ اور آٹھ بجے لبرٹی چوک جائیں گے، کپتان کا آخری پڑاؤ رات ساڑھے آٹھ بجے واپڈا ٹاؤن پر ہو گا۔