عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

Imran Khan Umrah

Imran Khan Umrah

مدینہ منورہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سب سے پہلے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ پہنچے جہاں انھوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کئے۔

عمران خان مدینہ منورہ میں رات قیام کرنے کے بعد اتوار کی صبح مکہ معظمہ پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور وطن واپسی کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔