عمران مریم سے معافی مانگیں: ڈار، واقعہ لاہور میں ہوا، ن لیگ ذمہ دار ہے: کپتان

Ishaq Dar and Imran Khan

Ishaq Dar and Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر عظمیٰ خان سے بدتمیزی کی دوسرے روز بھی گونج سنائی دیتی رہی۔ اسحاق ڈار بھی عمران خان پر برس پڑے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حقائق سامنے آنے کے بعد کپتان مریم نواز سے معذرت کریں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سنی سنائی باتوں پر بغیر تحقیق ردعمل دینا عمران خان کی عادت ہے۔

وزیر خزانہ نے کپتان کو بیٹوں کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کیساتھ وقت گزارنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے سے اس کے وقار اور احساس کا اندازہ ہو گا۔

دوسری طرف کپتان اپنے الزامات پر پھر ڈٹ گئے اور ن لیگ کو ہی واقعے کا ذمہ دار قرار دیا، بولے واقعہ لاہور میں ہوا اس لئے ن لیگ ہی ذمہ دار ہے۔ اس سے پہلے مریم نواز اور نواز لیگ بھی عمران خان سے معافی کا مطالبہ کر چکی ہے۔