عمران پھر احتجاج کا شوق پورا کرلیں،شرمندگی ہوگی،دانیال عزیز

Danial Aziz

Danial Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر احتجاج کا شوق پورا کر لیں ، انہیں شرمندگی ہوگی ، انہیں علم ہونا چاہئے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہیں ۔

دانیال عزیز نے عمران خان کی نیوز کانفرنس پر رد عمل میں کہا کہ پاکستان نے اپنے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا جتنا فائدہ منتقل کیا ہے ، اتنا خطے کے کسی ملک نے نہیں اپنے عوام کو نہیں دیا، عمران خان ایک بار پھر احتجاج کا شوق پورا کر لیں ، انہیں شرمندگی ہوگی۔

دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ غریبوں کے اورنج ٹرین منصوبے پر تنقید کرنے والے عمران خان کے کتے بھی لینڈ کروزر میں سفر کرتے ہیں، وہ کھل کے بتا دیں ، انہیں غریبوں کے منصوبوں سے کیا تکلیف ہے۔