عمران یا ان کی ٹیم اہل ہوتی تو خیبر پختونخوا مسائل کا شکار نہ ہوتا : پرویز رشید

Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نےجھوٹ بولنا مستقل وطیرہ بنا لیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کیا عمران خان الزام تراشی کے علاوہ کچھ اور بھی جانتے ہیں؟ پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان یا انکی ٹیم اہل ہوتی تو آج کے پی مسائل کا شکار نہ ہوتا، کیا عمران خان بتائیں گے کہ انہوں نے سیاست میں آنے کے بعد قوم کا کیا بھلا کیا۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنا پڑے گی ورنہ وہ ملک و قوم کو بہت بڑا نقصان پہنچائیں گے، عمران خان کی باتیں بیمار ذہن کی علامت ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ جو مثبت کام حکومت وقت کر رہی ہے عمران خان صاحب ان کو بھی پورا ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔