عمران ٹائیگر پینل نے شہرقائد کے چھ اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کو ٹکٹ جاری

Imran Tiger Panel

Imran Tiger Panel

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران ٹائیگر پینل کے سربراہ اشرف قریشی نے کہاکہ عمران خان کے شیر بلدیاتی انتخاب میں شہر قائد سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ،شہر قائد کے عوام شہر کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے عمران خان کے ٹائیگروں کو اپنے ووٹوں کے ذریعے کامیاب بنا ئیں ان خیالات کا اظہار اشرف قریشی نے عمران ٹائیگر کے مرکزی سیکریٹریٹ میں شہر کراچی کے 6 اضلاع سے عمران ٹائیگر پینل کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ منظم انداز میں انتخابی مہم چلا ئیں اور عمران خان کا حق و انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں اشرف قریشی نے کہاکہ عمران خان کے ٹائیگر شہر کراچی کے عوام کو دہشت گردی ،لاقانونیت سے نجات دلا نے کے ساتھ درپیش علاقائی مسائل سے بھی چھٹکار دلا کر شہر کو ترقی کی طرف گامزن کرینگے۔

اشرف قریشی نے کہاکہ عمران ٹائیگر پینل کے نامزد اُمیدوران پاکستان تحریک انصاف کے نظیریاتی کارکن اور عمران خان کے حقیقی شیر ہیں انشا اللہ شہر کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔