مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مسجد پر بم حملہ،10 افراد زخمی

 Kashmir Masjid  Attack

Kashmir Masjid Attack

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاں کے جامع مسجد میں گرینیڈ دھماکے سے دس افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے دوسرا گرینیڈ ناکارہ بنا دیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے جامع مسجد میں دھماکا نماز فجر کے بعد ہوا۔ دھماکا خیز مواد مسجد کے احاطے میں ایک دھاتی گلاس میں رکھا گیا تھا۔

نماز کی ادائیگی کے بعد ایک نمازی نے دھاتی گلاس کو اٹھایا تو وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دس افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ پولیس نے مسجد کے احاطے سے ایک اور گرینیڈ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا۔