سانحہ درگاہ شاہ نورانی سی پیک منصوبے کو سپوتاز کرنے کی غیر ملکی سازش ہے۔ شیخ محمد فیروز

Blast at Shah Norani

Blast at Shah Norani

کراچی (پ ر) پاکستانی بنگالی ایکشن کمیٹی کے بانی و چیئرمین شیخ محمد فیروز نے بلوچستان کی تحصیل حب کے قریب درگاہ شاہ نورانی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ نہتے زائرین پر بم دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے تعزیتی اجلاس میں عہداران اور ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا و زخمیون کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ہم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیںاور پوری بنگالی قوم ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا درگاہ شاہ نورانی میں بم دھماکہ سی پیک منصوبے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے،ہماری پاک فوج خارجی اور داخلی سرحدوں پر دہشت گردوں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔