سانحہ صفورا گوٹھ، جاں بحق افراد کی لاشیں جماعت خانوں میں منتقل، آخری رسومات آج ہوں گی

Karachi Incident

Karachi Incident

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ صفورا گوٹھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں آغا خان اسپتال اور ایدھی سرد خانے سے مختلف جماعت خانوں میں منتقل کر دی گئیں ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بتیس مقتولین کی لاشیں الاظہر گارڈن جبکہ بارہ افراد کی لاشیں کریم آباد اور حیدری کے علاقوں میں قائم جماعت خانوں میں منتقل کی گئیں ہیں۔

مقتولین کی آخری رسومات الاظہر گارڈن میں صبح نو بجے ادا کی جائیں گی۔ f