زیادہ آمدن والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری، مائیکل جارڈن سر فہرست

Michael Jordan

Michael Jordan

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی میگزین فوربز نے زیادہ کمائی کرنے والے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی میگزین کے ایڈیٹر کرٹ بینڈن ہوسن کے مطابق جارڈن نے گزشتہ برس ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے۔

میگزین نے تین برس پہلے سابق کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرنا شروع کی تھی اور جارڈن تب سے پہلے نمبر ہیں۔

ڈیوڈ بیکھم نے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر جبکہ گالفر آرنلڈ پامر نے چار کروڑ ڈالر کمائے۔ سابق کھلاڑیوں کی اس فہرست میں صرف ایک خاتون ہیں اور وہ چین کی ٹینس کی کھلاڑی لی نا ہیں۔